Tuesday 19 July 2022

Ashab a Rasool, Usman Ghani ,lyrics in Urdu.


 ہے لقب جس کا غنی اور جامع القران ہے 

جس کا تن من دھن سبھی اسلام پر قربان ہے 

نرمیِ گفتار بھی جس شخص کی پہچان ہے 

وہ عظیم الشان انساں حضرت عثمان ہے 


کر دیا قرآن یکجا ایسے جرات مند کو 

ہے سلام اس دین و دنیا والے دولت مند کو 

سنتے ہی بھیجا نبی نے اک ضرورت مند کو 

کنجیاں دے دیں خزانے کی یہ جسکی شان ہے 

وہ عظیم الشان انساں حضرت عثمان ہے


وقت آخر چین سے جو شخص جینے سے رہا 

وقف کی جس نے جگہ مسجد میں آنے سے رہا  

وقف کے اپنے کنوے سے پانی پینے سے رہا

یہ ستم اس پر ہوا جس نے کیا احسان ہے 

وہ عظیم الشان انساں حضرت عثمان ہے


اس لئے بھی کہتے ہیں اس کو عظیم الشان سب 

حسب حاجت وہ مہیّا کرتے تھے سامان سب 

جیتے جی تو کر دیا اسلام پر قربان سب 

جان بھی جسکی گئی پڑھتے ہوئے قرآن ہے 

وہ عظیم الشان انساں حضرت عثمان ہے


اہل ایماں پر ہے واجب اس صحابی کا ادب 

جس کو ذوالنورین کا بخشا گیا گوہر لقب 

اور سخی اتنا کہ پوری کرتا ہر اک کی طلب 

وہ جو پیکر ہے حیا کا اور عظیم انسان ہے 

وہ عظیم الشان انساں حضرت عثمان ہے


معین گوہر

درود پاک


 

Business


 

عشرہ ذوالحجہ میں کرنے کا کام


 

خدا کے دئیے پر قناعت کامیابی کی کنجی ہے۔


 


 

عامہ سالِ اول۔ علم الصرف